Wednesday, September 18, 2024

اسلام آباد میں اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزا اسٹکرز چوری ہو گئے

اسلام آباد میں اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزا اسٹکرز چوری ہو گئے
June 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزا اسٹکرز چوری ہو گئے۔

سفارتخانے نے چوری شدہ  شینجن ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز بھی جاری کر دئیے ہیں۔ اطالوی سفارتخانے نے اس حوالے سے وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو ہنگامی خطوط ارسال کر دئیے ہیں جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ان سیریل نمبرز کے ساتھ ویزا حامل پاسپورٹس پر کڑی نظر رکھی جائے۔

جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے پاسپورٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو گرفتار یا سفارتخانہ کو مطلع کیا جائے۔