Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد: محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک قتل

اسلام آباد: محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک قتل
August 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سابق چیئرمین  سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا پولیس کاکہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر راجہ ارشد گروپ نے فائرنگ کی۔ تفصیلات کےمطابق سیکٹر ایف الیون مرکز کے ریسٹورنٹ میں راجہ ارشد اور ملک طارق گروپ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی بات تھانے تک پہنچی تو پولیس نے دونوں گروپوں میں صلح کرادی لیکن دلوں کی رنجش مٹ نہ سکی۔ دونوں گروپ جونہی تھانے سے باہر نکلے پھر توتکار ہوگئی اس بار معاملہ اتنا گرم ہوا کہ گولیاں چل گئیں پولیس کے مطابق راجہ ارشد نے طیش میں آکر فائرنگ کی جس سے بیرسٹر فہد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ راجہ ارشد کے ساتھی نومی کھوکھر کی فائرنگ کی زد میں آکر ملک طارق شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کاکہنا ہے قتل ہونے والا بیرسٹر فہدملک سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کابھانجا ہے ۔ تھانہ شالیمار پولیس نے فہد کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے پمز ہسپتال منتقل کی جہاں مردہ خانے کا ایئر کنڈیشنر خراب ہونے کی وجہ سے لاش کو دوسرے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے پولیس نے وقوعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تھانہ شالیمار پولیس تاخیری حربوں اور ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔