اسلام آباد : مارگلہ کی پہاڑیوں میں 4نوجوان لاپتہ

اسلام آباد(92نیوز)سیر و تفریح کی غرض سے اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں جانے والے 4 نوجوان لا پتہ ہو گئے تاہم پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد رات کو انہیں جنگل سے نکال لیا ۔
اسلام آباد میں ہائیکنگ کرنے والے 4 لڑکے راستہ بھول گئے اورجنگل میں پھنس گئے ۔ لڑکوں نے موبائل فون کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرلیا ۔ جس پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اور ایک گھنٹے بعد ہی انہیں جنگل سے بحفاظت نکال لیا۔
دولڑکوں کا تعلق اسلام آباد اور 2 کا تعلق کراچی سےبتایا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے گم نہیں ہوئے تھے یہ سارا ڈرامہ لڑکوں کی شرارت محسوس ہو رہا ہے۔