Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد ،قائد اعظم یونیورسٹی کے بعد اسلامک یونیورسٹی میں بھی ہڑتال

اسلام آباد ،قائد اعظم یونیورسٹی کے بعد اسلامک یونیورسٹی میں بھی ہڑتال
April 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے بعد اسلامک یونیورسٹی میں بھی ہڑتال ہو گئی ۔ بسنت نائنٹ منانے کے معاملے پر طلبا میں تصادم کے بعد حالات خراب ہوئے ،یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ اور بسیں بند ہیں ۔انتظامیہ نے حالات کے پیش نظر امتحانات منسوخ کر دیئے ہیں۔ اسلامک یونیورسٹی میں تین روزہ کلچرل ویک کے دوران میوزیکل نائٹ کا فنکشن طلبا کے گلے پڑ گیا  ، موسیقی کے مخالف طلبا کا کہنا ہے  کلچر کے نام پر ناچ گانے کا فروغ اسلامی اقدار کے منافی ہے ۔ احتجاجی طلبا کا کہنا تھا اسلامک یونیورسٹی کے ماحول کو ناچ گانے سے خراب نہیں ہونے دیں گے  ۔ دوسرے روز بھی یونیورسٹی کا تدریسی عمل جزوی طور پر معطل رہا ۔ احتجاجی طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ریکٹر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔