Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد: فلپائنی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا معلم گرفتار

اسلام آباد: فلپائنی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا معلم گرفتار
January 31, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) بارہ سالہ فلپائنی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا معلم اسلام آباد سے گرفتار۔ ابتدائی بیان میں جرم کا اعتراف۔ شرمندگی کا اظہار۔ ملزم قاری اسلم کو فرار کرانے والے تین افراد بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کورال کے علاقے میں رہائش پذیر فلپائنی شہری کے 12 سالہ بچے جبران کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے والا ملزم قاری اسلم پولیس کی پکڑ میں آگیا۔

ایس پی رورل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر قاری اسلم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے ابتدائی بیان میںجرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کے ساتھ حجرے میں زیادتی کی۔ اپنے کئے پر شرمندگی ہے۔

دوسری جانب بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچے کو اسکے معلم نے زیادتی کانشانہ بنایا۔ بچوںکی شہریت فلپائنی ہے۔ فلپائن کے سفارتخانے نے بھی بلایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قاری اسلم کو فرار کرانے والے تین افراد بھی زیرحراست ہیں۔