Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد، غیرفعال میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش ملنے پر قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد، غیرفعال میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش ملنے پر قتل کا مقدمہ درج
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں غیرفعال میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے 11 سالہ بچی کی لاش ملنے پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون کے میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے گیارہ سالہ بچی کی لاش ملنے سے متعلق قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے بچی کو گلہ دبا کرقتل کیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں بچی کیے گئے پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے مطابق موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی۔ بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے، جسم پر زخم اور خراشیں بھی پائی گئیں۔ پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نعش کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب حراست میں لیے گئے گارڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صبح 8 بجے کے قریب کتوں کے بھونکنے پر متعلقہ جگہ پہنچے تو نعش دیکھی۔ واش رومز کو تالے لگے ہوتے تھے، جہاں سے نعش ملی وہاں تالہ نہیں لگاتے تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں، گزشتہ روز غیرفعال میٹرواسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔