اسلام آباد سے گلگت کیلئے اڑان بھرنے والے جہاز میں پرواز سے قبل آگ لگ گئی، گورنر گلگت بلتستان سمیت 40مسافروں کو ایمرجنسی دروازے سے باہر نکالا گیا

اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پی کے چھ سو سات انجن میں آگ لگنے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے باعث پرواز منسوخ کرنا پڑی۔
انجن میں آگ لگنے سے جہاز میں دھواں بھر گیا اور مسافروں کو ایمرجنسی ایگزٹ سے باہر نکالا گیا۔
گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر سمیت چالیس مسافروں کو دوسرے طیارے میں منتقل کر دیا گیا۔ سول ایویشن حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔