کراچی(ویب ڈیسک)اسلام آباد سےچلنےوالی گرین لائن ٹرین مقررہ وقت سےقبل ہی کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی۔
جدیدسہولیات سےلیس گرین لائن ٹرین اپنےمقررہ وقت ڈھائی بجےسےآٹھ منٹ پہلےہی کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی،ٹرین میں مسافروں کوصبح کاناشتہ،دووقت کاکھانااوروقت گزاری کیلئےاخبارات بھی فراہم کئے گئےجبکہ مسافروائی فائی سہولت سے بھی مستفیدہوتےرہے۔
ٹرین گزشتہ روزتین بجکرپندرہ منٹ پراسلام آبادسےروانہ ہوئی تھی اورتئیس گھنٹےمیں کراچی پہنچ گئی،ٹرین نےراولپنڈی،لاہور،خانیوال،بہاولپور،روہٹری اورحیدرآبادپرقیام کیا۔