Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد سے دبئی جانیوالی ماڈل ایان خان سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد

اسلام آباد سے دبئی جانیوالی  ماڈل ایان خان سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد
March 14, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کروڑ وں روپے کی ہیروئن اٹلی سمگل اورماڈل ایان خان سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے دبئی جانیوالی خاتون سے پانچ لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ اے ایس ایف نے کروڑوں روپے کی ہیروئن اٹلی سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد  سے دبئی جانیوالی خاتون کے سامان سے پانچ لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد کر کے ملزمہ  کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔ دوسری کارروائی میں اے ایس ایف نے اسلام آباد سے اٹلی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم خالد محمود کو حراست میں لے لیا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم کے سامان سے چار کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی کے راستے اٹلی جا رہا  تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔