Friday, September 20, 2024

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوش گوار

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوش گوار
June 9, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) ماہ رمضان میں ابر کرم برس پڑا تو روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا۔ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ خشک مٹی پر بارش کی بوندیں پڑیں تو سوندھی خوشبو نے مہکار پیدا کر دی۔ فیصل آباد، سانگلہ ہل، بہاولنگر، ہارون آباد، رینالہ خورد، عارف والا، قصور  اور اوکاڑہ میں  باران رحمت برسا۔ لاہور اور فیصل آباد میں گالی گھٹائیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں ، پھر بادل جم کر برسے  جس سے گرمی بھاگ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔