Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر شہروں میں بارش‘ گرمی کی شدت کم ہو گئی

اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر شہروں میں بارش‘ گرمی کی شدت کم ہو گئی
May 10, 2016
لاہور (92نیوز) ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہواو¿ں کے زیر اثر کئی شہروں میں پانی بھرے بادل برسے جس سے گرمی کا زور کم ہو گیا جبکہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رم جھم ہوئی تو شہر اقتدار میں رہنے والوں کے چہرے کھل اٹھے۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوتی رہی جس نے نظاروں کو ایک الگ ہی رنگ دے دیا۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بادل جم کر برسے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کی جان میں جان آ گئی۔ اٹک‘ لیہ‘ میانوالی اور شانگلہ کے شہری بھی بھیگے موسم سے لطف اٹھاتے رہے۔ لاہور میں شام کو گردآلود ہوا چلی اور آسمان پر بادل چھا گئے۔ مغربی ہواو¿ں کے باعث ملک کے بعض بالائی علاقوں میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کی امیدوں پر پھر پانی پھیر دیا اور آئندہ چند روز تک بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے تاہم شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود ر ہے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔