Tuesday, October 4, 2022

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ،مردان اور چارسدہ سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی بھی چلتی بنی۔ رات سے شروع ہونے والی بارش اب بھی ہلکی ہلکی جاری ہے۔ شہر کے قدرتی مناظر دھل کر اور بھی حسین لگ رہے ہیں۔ مارگلہ کی پہاڑیاں بادلوں میں گم ہو گئیں۔ جل تھل ایک ہونے سے حبس اور گرمی میں بھی کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔