Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : سمگلرز کا پیچھا کرتے کسٹمز کی گاڑی کھائی میں جا گری‘ 4اہلکار جاں بحق

اسلام آباد : سمگلرز کا پیچھا کرتے کسٹمز کی گاڑی کھائی میں جا گری‘ 4اہلکار جاں بحق
August 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سمگلرز کا پیچھا کرنے والی کسٹمز اینٹی سمگلنگ سیل کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم موبائل نے چکری کے قریب سمگلنگ کے سامان سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا۔ ٹیکسلا کے قریب باہتر موڑ پر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ جاں بحق اہلکاروں میں ڈرائیور عامر، سپاہی شکیل، اعجاز اور جمیل شامل ہیں۔ انسپکٹر گل نواز زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمی کو پمز پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈی جی کسٹمز امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کی مدد سے سمگلرز کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔