Tuesday, November 29, 2022

اسلام آباد ،سرکاری اراضی پر قبضے کا سب سے بڑا سکینڈل سامنےآگیا

اسلام آباد ،سرکاری اراضی پر قبضے کا سب سے بڑا سکینڈل سامنےآگیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آبادمیں سرکاری اراضی پر قبضے کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ، محکمہ جنگلات پنجاب 954ایکڑ زمین قبضہ مافیا کے ہاتھوں گنوا بیٹھا ۔ سات ہزار632کنال کی اراضی واگزار کرانے کیلئے وفاق سے مدد طلب کر لی گئی ۔ قبضہ کرنے والوں میں بحریہ ٹاؤن کا نام سرفہرست ہے،کچھ سیاسی رہنماؤں، عوامی نمائندوں کے نام بھی فہرست میں شامل  ہیں۔ زیرقبضہ اراضی میں بہارہ کہو، تمیر، میرا اور مارگلہ کے جنگلات کی زمین شامل ہے۔ خط کے مطابق قبضہ کی گئی اراضی رہائشی علاقے بنا لیے گئے ہیں، 2013 میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کی درخواست کی گئی  لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔