Thursday, September 19, 2024

اسلام آباد : دھرنا مظاہرین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

اسلام آباد : دھرنا مظاہرین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
April 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے  رہنماؤں پر لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں بجلی چوری کی دفعات بھی شامل کرکے نامزد مظاہرین اور ان کی قیادت کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں پنجاب کے مختلف اضلاع روانہ کردی گئیں ہیں ۔