اسلام آباد :تین کروڑ تاوان کے لئے اغوا بچہ بازیاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تین کروڑ تاوان کے لئے اغوا کیا گیا تین سالہ شہریار بازیاب کرا لیا گیا بچے کو ترنول کے نواحی علاقے سے ڈکیتی کی واردات کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شہریار کو ایک ماہ قبل ترنول کے نواحی علاقے سے ڈکیتی کی واردات کے دوران اغوا کیا گیا تھا جس کے لئے تین کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا ۔
چار اغوا کاروں میں سے دو کا تعلق پنجاب سے اور دو کا خیبر پختونخواہ سے ہے۔
انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران اغوا کار بچے کو چھو ڑ کر فرار ہو گئے ۔