Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد ، بیلف کی دوکان خالی کرانے کی کوشش،تاجروں کی شدید مزاحمت

اسلام آباد ، بیلف کی  دوکان خالی کرانے کی کوشش،تاجروں کی شدید مزاحمت
February 14, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز ) اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں عدالتی بیلف کی دوکان خالی کرانے کی کوشش پر  تاجروں نے شدید مزاحمت کی جس پر صورتحال تصادم میں بدل گئی ۔  متعدد تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔  تاجروں کا دوکانیں بند کرکے احتجاج ۔

عدالتی بیلف نے آبپارہ مارکیٹ میں دوکان خالی کروانے کی کوشش کی تو قانون کرایہ داری کی تحریک چلانے والے تاجروں نے مزاحمت شروع کر دی۔

عدالتی بیلف سے تکرار اور کام سے روکنے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔  تاجروں اور پولیس کے درمیان تصادم ہو گیا جس پر  پولیس نے تاجر رہنماوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔

گرفتاری اور دوکان خالی کروانے پر تاجروں نے دوکانیں بند کر کے احتجاج شروع کر دیا جس سے  آبپارہ چوک بلاک ہ وگیا ۔

اس موقع پر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

 دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ آبپارہ مارکیٹ میں عدالتی حکم پر میرٹ پر کارروائی کی گئی ہے۔