Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ایئرپورٹ کی لاگت 37 ارب سے بڑھنے کا ذمہ دار کون ہے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد ایئرپورٹ کی لاگت 37 ارب سے بڑھنے کا ذمہ دار کون ہے؟  چیف جسٹس
July 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی لاگت 37 ارب سے بڑھنے کا ذمہ دار کون ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بار بار کہا جاتا ہے ایئرپورٹ چوہدری منیر نے بنایا۔۔انہوں نے صرف رن وے بنوایا۔ بلاوجہ کسی شہری کو بدنام نہ کیا جائے۔ باز پرس کریں تو معاملہ دوسروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کی تفصیلات جمع کرا دی گئی ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والے کلپ بھی دکھائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ڈیزائن نہیں تعمیرات کا جائزہ لینا ہے۔ کیا آپ کو اندازا ہے کہ ائیرپورٹ کی تعمیر پرکتنی رقم خرچ ہوئی ؟؟ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ منصوبہ 37 ارب سے شروع اور 106 ارب پر مکمل ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ منصوبے کی لاگت میں اضافے کی ذمہ داری کوئی نہیں لے گا۔ 106ارب روپے خرچ ہو گئے پھر بھی تعمیرات جاری ہیں۔ ائیر پورٹ ڈیزائن کرنے والے معاملے کو دیکھیں۔ ممکن ہو تو ڈیزائن میں تبدیلی بھی کی جائے۔ یقینی بنانا ہوگا کہ آئندہ ایئرپورٹ پر پانی کھڑا نہ ہو۔ عدالت نے ازخود نوٹس نمٹا دیا۔ ادھر چیف جسٹس نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس میں ریمارکس دئیے کہ کئی سرکاری افسروں نے تاحال دہری شہریت چھپائی ہوئی ہے، انکے خلاف کارروائی ہو گی۔