Saturday, September 21, 2024

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا
July 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گرد و نوا میں بادل پھر برس پڑے۔ صبح کے وقت ہونے والی مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ قدرتی نظارے دل کو لبھا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سلسلہ وسطی اور بالائی علاقوں میں اگلے کچھ دن تک جاری رہے گا۔ مون سون کی طاقتور ہوائیں ہفتے کو شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوئیں، جن کے زیر اثر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،اسلام آباد ، اٹک ،جہلم ،گجرات ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ،لاہور، شیخوپورہ ،قصور، اوکاڑہ ،جھنگ ،دیر ،سوات ، کوہستان ،اسکردو  اور  ہنزہ  کے ساتھ ساتھ   ساہیوال ، خانیوال ، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں بھی بادل برسیں گے۔