Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد انتظامیہ طاہر القادری کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے راضی ہو گئی

اسلام آباد انتظامیہ طاہر القادری کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے راضی ہو گئی
April 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی جلسے کی اجازت کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں این او سی بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے 30اپریل کو اسلام آباد کے قدیم تجارتی مرکز آب پارہ میں جلسے کا اعلان کیا تھا اور 22اپریل کو عوامی تحریک نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دی تھی۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور عوامی تحریک کی مقامی قیادت کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ عوامی تحریک کی جانب سے پرامن رہنے کی یقین دہانی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کی ہے۔ عوامی تحریک کے مقامی رہنما ایڈووکیٹ ابرار رضا نے 92نیوز کو بتایا کہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کارکن ریڈ زون کی طرف نہیں جائیں گے اور آب پارہ میں ہی جلسہ اختتام پذیر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے آئندہ 24گھنٹوں میں این اوسی جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔