Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد :الیکشن کمیشن کا عمران خان کے سوالات کا جواب دینے سے انکار

اسلام آباد :الیکشن کمیشن کا عمران خان کے سوالات کا جواب دینے سے انکار
August 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے عمران خان کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ مسترد کردیا، الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ یہ ایک آئینی ادارہ ہے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں جبکہ نعیم الحق کہتے ہیں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا جواب موصول کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کا مکمل جواب دینے سے انکار کر دیا ۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے یہ کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں ۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا جواب وصول کر لیا ہے آج پارٹی کا موقف بھی بتائیں گے۔