Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : آئی الیون کی کچی بستی گرانے کےلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل، رینجرز، پولیس اور سی ڈی اے عملے کی اضافی نفری طلب

اسلام آباد : آئی الیون کی کچی بستی گرانے کےلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل، رینجرز، پولیس اور سی ڈی اے عملے کی اضافی نفری طلب
July 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد کے علاقے آئی الیون میں کچی بستی گرانے کےلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ آپریشن کےلئے رینجرز، پولیس اور سی ڈی اے عملے کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی پولیس، چیئرمین سی ڈی اے اور ضلعی افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن میں رینجرز، اسلام آباد پولیس، راولپنڈی پولیس اور سی ڈی اے کے اہلکار حصہ لیں گے جبکہ راولپنڈی کے تین تھانوں کی نفری کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔ آپریشن کے پیش نظر اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ ردعمل سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔