Saturday, July 27, 2024

اسلام آبادکے لوک ورثا میں چاروں صوبوں کے میلوں کی ثقافت کوحقیقی شکل دی گئی

اسلام آبادکے لوک ورثا میں چاروں صوبوں کے میلوں کی ثقافت کوحقیقی شکل دی گئی
April 9, 2017
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آبادکے لوک ورثا میں چاروں صوبوں کے میلوں کی ثقافت کوحقیقی شکل دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کہیں پنجاب کے پکوا ن، کہیں  کے پی کی  سوغاتیں تو کہیں  سندھ  اور بلوچستا ن  کی تہذیب ،یہ سب   رنگ  جمے ہیں  اسلام  آباد  کے دس روزہ لوک میلے میں جہاں پاکستان کی ثقافت کے ہر رنگ کو بہت خوبصورتی سے پیش کیاگیا۔ فن کار ،گلوکار اور دستکار اپنے اپنے صوبے کی ثقافت کے ساتھ جلوہ گر ہوئےجہاں ایک طرف میلے میں علاقائی موسیقی کی مدھر دھنیں سنے والوں کو مسحور کررہی تھیں تو دوسری طرف انواع اقسام کے پکوان کی  مہک اپنی طرف کھینچنے لگی۔ اسلام آباد  لوک ورثہ میں سراورسنگیت کا میلہ سجا تو  اس  قومی لوک میلے میں شہری موج مستی کرتے نظرآئے بچے ہوئے خو ش جبکہ  بڑوں نے اس میلے کو قوموں کے درمیان یکجہتی اور ثفافتی ہم آہنگی قراردیا۔ لوک میلے میں پانچ سو سے زیادہ گلوکاروں اور موسیقاروں نے شرکت کی،، ہر شام لوک ورثہ کے اوپن ائیر تھیٹر میں محفل موسیقی سمیت اور تھیٹرکا الگ سے اہتمام کیا گیا ہے۔