Monday, September 26, 2022

اسلام آبادو گردونواح میں بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آبادو گردونواح میں بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بارش کے باعث موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گرمی کی کچھ وقت کیلئے تو چھٹی ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت اور گردونواح میں رات گئے ہونیوالی بارش نے موسم کو خوشگواربنادیا ہے اور گرمی کی شدت بھی  کم ہوگئی ہے ۔ شہریوں نے بارش کے بعد موسم کے خوشگوار ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔