Saturday, July 27, 2024

اسلام آبادمیں ایک کروڑ 3لاکھ گیلن یومیہ پانی چوری کا انکشاف

اسلام آبادمیں ایک کروڑ 3لاکھ گیلن یومیہ پانی چوری کا انکشاف
February 18, 2017

اسلام آباد (92نیوز) غیرقانونی کنکشن، لائنوں میں کٹ لگا کر لاکھوںگیلن پانی کی چوری۔ وفاقی دارالحکومت میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا۔ کروڑوں کا ٹیکہ بھی لگ رہا ہے۔ شہری بوند بوند کو ترس گئے۔

تفصیلات کے مطابق سملی ڈیم اور خان پور ڈیم سے آنے والا کروڑوں گیلن پانی آخر کہاں جا رہا ہے؟ 92نیوزنے کھوج لگا لیا۔ ٹینکر پانی کے بڑے ذخیروں کے نیچے کھڑے کیے جاتے ہیں اور بھرنے پر غائب کر دیے جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں بچھائی گئی پانی کی سپلائی لائن میں بھی جگہ جگہ چھید ہیں۔ آئی ٹین، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن اسلام آباد کے ان سیکٹروں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جو پانی آرہا ہے وہ پینے کے بالکل قابل نہیں۔

سی ڈی اے کے اہلکار بھی فنڈز کا رونا رونے لگے۔ کہتے ہیں ٹیوب ویلز خراب ہیں، پانی آئے گا تو آگے سپلائی کرینگے۔ پینے کے پانی کی چوری اور لیکیج سے جہاں اسلام آباد میں پانی کا بحران ہے وہیں قومی خزانے کو روزانہ 9 کروڑ روپے کا نقصان بھی ہو رہا ہے۔