Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد:ممتازقادری کاچہلم،ممکنہ احتجاج کےپیش نظرریڈزون سیل

اسلام آباد:ممتازقادری کاچہلم،ممکنہ احتجاج کےپیش نظرریڈزون سیل
April 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ممتاز قادری  کے چہلم  پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد  انتظامیہ نے  ریڈ زون کو  سیل کرنا شروع کردیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ممتاز قادری چہلم کے حوالے سے اتوار کو بہارہ کہو میں ہونے والی تقریب کے سلسلے میں  انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون کو  سیل کرنا شروع کردیا ہے۔ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں پر کنٹینر ز لگائے جا رہے ہیں کنٹینروں کے ذریعے فائیو سٹار ہوٹلز ،کے پی کے ہاؤس، بلوچستان ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب  جانے والے مرکزی  راستے بھی بند کئے جا رہے ہیں۔