Sunday, September 25, 2022

لیگی کارکنوں کا رہنماؤں کی رہائی کے فیصلے پر جشن

لیگی کارکنوں کا رہنماؤں کی رہائی کے فیصلے پر جشن
اسلام آباد( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی کے فیصلے پر جشن منایا ۔ فیصلے کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، میلسی، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ، یزمان منڈی اور میاں چنوں میں لیگی کارکنوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔ فورٹ عباس، بہاولپور، گوجرانوالہ، کوٹلی، ساہیوال، قصور اور آزادکشمیر میں بھی ن لیگی کارکنوں نے قائدین کی رہائی پر خوب جشن منایا۔ مسلم لیگ ن کے دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ کارکنوں نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے ۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو انصاف مل کر رہے گا، انہیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی مگر حق اور سچ کی فتح ہوگی۔