Thursday, November 30, 2023

اسلام آباد:فوجی افسر بن کر فراڈ کرنے والا شخص گرفتار

اسلام آباد:فوجی افسر بن کر فراڈ کرنے والا شخص گرفتار
March 17, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں جعلی فوجی افسربن کر سادہ لوح افراد سے فر اڈکرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ نون نے کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل بن کر فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم فوجی افسر بن کر فراڈ کی کئی وارداتیں کر چکاہے۔ ملزم کے قبضے سے فوج کے جعلی کارڈ اور ڈمی وائرلیس سیٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے نوسربازکیخلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے  مزید تفتیش شروع کردی ہے۔