Friday, September 30, 2022

اسلام آباد،راولپنڈی اور سندھ میں آج موبائل سروس معطل رہے گی، ذرائع

اسلام آباد،راولپنڈی اور سندھ میں آج موبائل سروس معطل رہے گی، ذرائع

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد، راولپنڈی اور سندھ میں آج موبائل فون سروس معطل رہے گی ۔ سندھ حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو موبائل سروس بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آج پی ٹی اے کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔
سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی ، حیدر آباد سکھر اور میرپور خاص میں آج موبائل فون سروس صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی ۔
حکومت کی جانب سے سندھ کے اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ۔

کوئٹہ میں موبائل سروس بند رکھنے سے متعلق وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آج صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ۔