Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد،بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد،بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
January 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری طیارے میں اسلام آباد پہنچے ، ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن  وے سے اتر گیا اور حادثے کا شکار ہونے سےبال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق واقع بے نظیر ائیرپورٹ پر پیش آیا ، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری  بالکل خیریت سے ہیں ۔