Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آبادانتظامیہ،دھرناقائدین میں مذاکرات کادوسرادوربھی ختم

اسلام آبادانتظامیہ،دھرناقائدین میں مذاکرات کادوسرادوربھی ختم
March 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد انتظامیہ اور دھرنا قائدین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ختم ہو گیا  دونوں فریقین نے  بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ اسلام آباد میں رات گئے  متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ممتاز قادری کے چہلم  کے شرکاء کا دھرنا  ختم نہیں ہوسکاحکومتی ٹیم اور دھرنا قائدین میں   پنجاب ہاؤس میں مذاکرات کے دو دور ہوئےاسلام آباد انتظامیہ کے علاوہ  حکومتی ٹیم کی نمائندگی  شاہ اویس نورانی اور رفیق پردیسی نے کی  جبکہ دھرنا مظاہرین کی جانب سے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، ثروت اعجاز قادری اور افضل قادری بات چیت میں شامل ہوئےمعاملات سلجھانے کے لیے فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حکومت نے آج  12 بجے دوبارہ مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے۔امید ہے کہ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے سربراہ  ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں مطالبات تسلیم ہونے کے بعد ہی دھرنا ختم ہوگا۔ دوسری طرف  اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے رات گئے دھرنے میں شریک متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا گرفتار افراد میں دلپذیر اعوان بھی شامل  ہے  تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔