Wednesday, September 28, 2022

اسلام آباد:امریکی سفیر کی طبیعت خراب ، نجی ہسپتال سے طبی معائنہ کرایا

اسلام آباد:امریکی سفیر کی طبیعت خراب ، نجی ہسپتال سے طبی معائنہ کرایا
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر طبیعت خراب ہونے پر طبی معائنے کے لئے نجی ہسپتال  پہنچ گئے۔ جہاں چیک اپ کے بعد ہسپتال ذرائع نے بلند فشار خون کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کےمطابق ڈیوڈ ہیل کی طبیعت خراب ہونے کے حوالے سے  امریکی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے متضاد موقف  سامنے آئے۔ میڈیا پر سفیر کی طبیعت خرابی کی خبر چلنے پر  ترجمان امریکی سفارت خانے نے پہلے  تو سفیر کی نجی ہسپتال جانے اور چیک اپ کی بھی تردید کی تاہم بعد میں موقف اختیار کیا  کہ ڈیوڈ ہیل طبی معائنے کے لئے ہسپتال گئے تھے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے ادھر ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر  کو بلند فشار خون کا مسئلہ ہے ۔