Wednesday, October 5, 2022

ڈی چوک مظاہروں کا گڑھ بن گیا

ڈی چوک مظاہروں کا گڑھ بن گیا
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کا ڈی چوک مظاہروں  کا گڑھ بن  چکا ہے کہیں اساتذہ اپنی نوکریاں مستقل کرنے تو کہیں ظلم کا شکارخاندان انصاف کی بھیک مانگنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں مسلسل  احتجاج کے  باوجود حکمرانوں کے کانوں پر  جوں  تک نہیں  رینگی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجزٹیچرزاور دیگر ملازمین کا مظاہرہ چوالیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے، اساتذہ ہر روز پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ اور رات تک گئے تک احتجاج کرتے ہیں مگر کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔ دوسری طرف خیبر پور سندھ کا مظلوم خاندان جن کے معصوم بچے کومحض بکری کھیت میں داخل ہونے پر مقامی وڈیروں نے قتل کردیا ، اس خاندان کے 40 گھر مسماراور کھیتوں کو آگ لگادی گئی ،50 افراد جیلوں میں بھی ڈال دییے گئے، پتافی قبیلے کے لوگ گزشتہ 45 دنوں سے سراپا احتجاج ہیں۔