Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان، کشمیر، گوجرانوالہ، بالائی فاٹا میں بارش کا امکان، ملک کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان، کشمیر، گوجرانوالہ، بالائی فاٹا میں بارش کا امکان، ملک کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
May 24, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد/راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور بالائی فاٹامیں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ لاہور میں آئندہ چند روز میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ اتوار کے روز لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور بالائی فاٹا میں چند مقاما ت پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استور میں 06 ملی میٹر جبکہ کالام 04، گلگت، راولاکوٹ 03، پاراچنار، چلاس 02، مالم جبہ، مری اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو میں50 جبکہ شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر 49، روہڑی، جیکب آباد، پڈعیدن، سبی، دادو 48، رحیم یار خان میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔