اسلامی نظریاتی کونسل کی زکوٰة کی رقم تنخواہ پر خرچ کرنے سے متعلق شرعی رائے سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے زکوٰة کی رقم تنخواہ پر خرچ کئے جانے سے متعلق شرعی رائے سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے تین صفحات پر مشتمل ہے۔ اسلام نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ شرعی لحاظ سے زکوٰتہ فنڈ سے ایک حد تک تنخواہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ شرعی رائے میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ کی ادائیگی سے زکوات کی تقسیم کا اصل مقصد نظر انداز نہ ہو۔ زکوات کے فنڈ سے غیر مناسب انتظامی اخراجات نہیں کرنے چاھیئے۔
ذرائع کے مطابق کونسل کی رائے پہلے سے موجود ایک سفارش کی بنیاد پر ہے۔ کونسل نے اپنی رائے اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائی ۔