Tuesday, April 30, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا

اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا
January 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا ، وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کرنے والوں کو سبسڈی دینے کا نہ دینے کے حوالے سے  رجوع کر لیا۔ وزارت مزہبی امور نے خط میں لکھا کہ  سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو حکومت سبسڈی دے یا نہ دے، حاجیوں کو حکومتی سبسڈی پر شریعت کیا کہتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء کا خط بھی موصول ہوا ہے جس میں طلاق ثلاثہ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے طلب کی گئی ہے ۔اجلاس میں  پنجاب چیریٹی ایکٹ کے حوالے سے بھی  جائزہ لیا جائے گا۔ انتخابی امیدواروں سے دینی اور قومی تقاضوں کی پاسداری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ، رائج الوقت قوانین کی اسلامی حیثیت  کے حوالے سے ذیلی کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔ خواتین کے میراث کے حوالے سے قوانین اجلاس کے ایجنڈے میں شامل  ہیں جب کہ  شناختی دستاویزات میں باپ کی بجائے کسی اور کا نام لکھنے کا شرعی جواز کا معاملہ بھی شامل  ہے ۔