Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلامی نظریاتی کونسل  کا اجلاس مئی کے آخری ہفتے طلب

اسلامی نظریاتی کونسل  کا اجلاس مئی کے آخری ہفتے طلب
May 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس مئی کےآخری ہفتےمیں طلب کرلیا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے پینتالیس سال سے زائدعمرکی خواتین کومحرم سے استشنی دینے کے معاملے پرغورکیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے پینتالیس سال یا اس سے زائد عمرکی خواتین کوعمرے اورحج کےدوران محرم سے استشنی کے معاملے پربحث ہوگی۔ محرم کے حوالے سے اہل تشیع اور اہل سنت کے علماء کی رائے بھی لی جائے گی،اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں پہلے جنسی تعلیم سے متعلق مذمتی قرارداد پیش کی گئی تھی تاہم اب اس معاملے پردوبارہ غورہوگا کہ سکولوں میں جنسی تعلیم سے متعلق سلیبس پڑھایا جائے یا نہ پڑھایا جائے۔ جنسی تعلیم سے متعلق مختلف مسالک کےعلماء سے بھی رائے لی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔