Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلامی ممالک فلسطینی کاز کی حمایت کریں : ترک وزیراعظم

اسلامی ممالک فلسطینی کاز کی حمایت کریں : ترک وزیراعظم
April 18, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترک وزیراعظم احمد داود اوغلو نے او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں اسلامی رہنماو¿ں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت کریں۔ تفصیلات کے مطابق او آئی سی کا سربراہی اجلاس استنبول میں ہوا جس میں پاکستانی صدر ممنون حسین، فلسطینی صدر محمود عباس اور آذربائیجان کے صدر نے بھی شرکت کی۔ او آئی سی کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داو¿د اوغلو نے کہاکہ انہیں فلسطین کی آزادی کےلئے اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہئے۔ عالم اسلام کےلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو آزادی ملے جوکہ فلسطین کا دارالحکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں آذربائیجان کے علاقے کریمیا کی آزادی کےلئے بھی مشترکہ مو¿قف اپنانا چاہئے جس پر روس نے قبضہ کر رکھا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیرصدارت او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں اسلامی دنیا کے رہنماو¿ں نے فلسطین، شام، یمن، لیبیا اور نگورنو کاراباخ کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔