Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسرائیل کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آگئے، خطے میں نئی جنگ دستک دینے لگی

اسرائیل کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آگئے، خطے میں نئی جنگ دستک دینے لگی
December 12, 2021 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) اسرائیل کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آگئے۔ خطے میں نئی جنگ دستک دینے لگی۔ اسرائیل نے ایران کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے حوالے سے عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہودی قیادت نے اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم  دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو ایران کے خلاف حملے کی تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا یہ بھی کہنا تھا کہ  جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کے لیے تیاری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباؤ بڑھائے۔

امریکی میڈیا نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پر حملے کی تاریخ سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔