Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسرائیل کی بربریت سے مزید تین فلسطینی شہید ہو گئے ،نمازجنازہ ادا کر دی گئی

اسرائیل کی بربریت سے مزید تین فلسطینی شہید ہو گئے ،نمازجنازہ ادا کر دی گئی
August 12, 2018
غزہ ( 92 نیوز) اسرائیل کی جانب سےمظلوم فلسطینی شہریوں پر مظالم کا سلسلہ کم نہ ہوسکا ،مارچ سے اب تک صیہونی فورسز نے طاقت کا جارحانہ استعمال کرتے ہوئے ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ ہفتہ وار احتجاج کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی فورسز کی تازہ فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہوگئےتھے،جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نماز جنازہ کے بعد فلسطین کی فضا اسرائیل مخالف نعروں سے گونج اٹھی۔ غزہ پٹی پر اسرائیل فوجیوں کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے  تین سو سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔ مارچ سے جاری ان ہفتہ وار مظاہروں میں اب تک ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔