Monday, November 28, 2022

اسرائیل کا شام کے سرحدی علاقے میں 4مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا شام کے سرحدی علاقے میں 4مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
یروشلم(ویب ڈیسک)اسرائیل نے شام سے ملحقہ سرحد پر بم نصب کرنے والے چار مشتبہ دہشت گردوں کو فضائی حملہ کر کے ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق چار مشتبہ دہشت گردشام سے ملحقہ سرحدی علاقے ماجد الشمس میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رہے تھے ، کہ اسرائیلی طیاروں نے فائرنگ کر کے ان مشتبہ افرادکو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے حرمون پہاڑ کے قریب ایک گاؤں میں ان مشتبہ افراد کو نشانہ بنایا۔ گولان کے پہاڑی سلسلے پر شام اور اسرائیل میں کشیدگی جاری ہےاسرائیل نے شام کے اس علاقے پر انیس سڑسٹھ میں قبضہ کر لیا تھا۔