Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مخالف قرارداد کی منظوری پر اسرائیل امریکا پر برہم

 مخالف قرارداد کی منظوری پر اسرائیل امریکا پر برہم
December 26, 2016

تل ابیب (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیرقانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیل نے امریکا پر قرارداد کی حمایت کا الزام دھر دیا۔ اسرائیل میں تعینات دس ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی اور تل ابیب میں امریکی سفیر کو طلب کرلیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے قریبی حلیف امریکا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سلامتی کونسل میں قرارداد کے لیے ووٹ کو منظم کیا لیکن امریکا نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست دوستوں کو سلامتی کونسل میں نہیں لے کر جاتا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ معلومات کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ اوباما انتظامیہ نے اس ووٹ کی ابتدا اور حمایت کی۔ قرارداد کی منظوری کے لیے رابطے کیے۔

اسرائیل نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے چودہ میں سے دس ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ سینیگال اور یوکرائن کے وزرائے خارجہ کے اسرائیل کے دورے بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے پانچ اداروں کی مالی معاونت بھی روک دی ہے۔