Monday, October 3, 2022

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف احتجاج

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف احتجاج
 یروشلم (92 نیوز) اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف احتجاج کیا۔ خبرایجنسی کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم کی کرپشن اور کورونا سے نمٹنے کے طریقہ کار کےخلاف نعرے بازی کی۔ سب سے بڑے مظاہرے ساحلی شہر تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہوئے جہاں مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ نتین یاہو کو بدعنوانی کے الزامات اور کورونا بحران کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمان نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت کورونا وائرس کے مدنظرعوامی مظاہروں کی اجازت نہیں دی جائے گئی تاہم اس کے باوجود ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔