Sunday, November 27, 2022

اسرائیل فوج کی فائرنگ اور فضائی بمباری سے 6 فلسطینی شہید

اسرائیل فوج کی فائرنگ اور فضائی بمباری سے 6 فلسطینی شہید
غزہ (92 نیوز) غزہ کی پٹی پر اسرائیل فوج کی فائرنگ اور فضائی بمباری کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے خان یونس کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے دوران فائرنگ سے حماس کے دو سینئر رہنما شہید ہو گئے۔ شہدا کی شناخت نور البراکا اور محمد القرا کے ناموں سے ہوئی۔ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے علاقے میں چالیس سے زائد میزائل بھی داغے جس میں مزید چار فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کارروائی میں اپنے ایک فوجی اہلکار کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔