Sunday, September 15, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نے نوازشریف کی موجودگی میں ریستوران جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے نوازشریف کی موجودگی میں ریستوران جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا
October 3, 2015
نیویارک (92نیوز) نیویارک کے ایک ریستوران میں وزیراعظم نوازشریف کی موجودگی کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے ریستوران جانے کاپروگرام منسوخ کردیا۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اطالوی ریستوران سرافینا میں کھانا کھانے کا پروگرام بنایا تھا تاہم جب انہیں پتہ چلاکہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ اور دیگرارکان کے ہمراہ ریستوران میں آئینگے تو نیتن یاہونے پروگرام منسوخ کر دیا۔ اسرائیلی حکام نے نیتن یاہوکے پروگرام کی منسوخی کی وجہ سکیورٹی رسک قرار دی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ریستوران میں پیزا کھایاجبکہ میٹھے میں سیب کے سموسے تناول کئے۔