Wednesday, February 1, 2023

اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے پر بلااشتعال فائرنگ، ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے پر بلااشتعال فائرنگ، ایک  فلسطینی شہید
مشرقی یروشلم (92 نیوز) ظالم اسرائیلی فورسز کا نہتے فلسطینیوں پر ظلم جاری ہے۔ مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ فلسطینی وزرات صحت نے فلسطینی شہادت کی تصدیق کر دی جبکہ ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز نے گزشتہ ہفتے بھی جھڑپوں کے دوران اپنی گولیوں سے دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا تھا جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق طاقت کے نشے میں ڈوبی اسرائیلی فورسز نے رواں سال تین سو دس نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جن میں چاون معصوم فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔