Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ فلسطینی شہید، ایک زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ فلسطینی شہید، ایک زخمی
February 5, 2019
 یروشلم (92 نیوز) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب شہید ہونیوالے 19 سالہ عبداللہ کو غم اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ دونوں کو سیکیورٹی چیک پوسٹ کے پاس سے گزرتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے نوجوانوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ چیک پوسٹ پر بم حملے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ ادھر متاثرین کے اہلِ خانہ نے اسرائیلی فورسز کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔