Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہری شہید ہو گئے

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہری شہید ہو گئے
October 10, 2015
غزہ (92نیوز) غزہ میں دو سرحدی راستوں پر احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے 7فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو سو سے زائد فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی اردن کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہو ئے تھے۔ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 80 فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ غزہ، خان یونس، بیت الخلیل اور رملہ میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔