اسرائیلی جیٹ طیاروں کی فلسطینی تنظیم حماس کے تین ٹھکانوں پر بمباری
غزہ (92 نیوز) غزہ میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی تنظیم حماس کے تین ٹھکانوں پر بمباری کی۔
غزہ میں حماس کے تین ٹھکانوں پر فضائی بمباری سے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فوجی ترجمان کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل پر راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔
حماس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دوسری طرف صیہونی فورسز کی فائرنگ سے شہید پیرامیڈک رزان النجر کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ اکیس سالہ رزان النجر کو غزہ بارڈر پر احتجاج کے دوران زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے شہید کردیا گیا تھا۔
خان یونس میں اُن کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جنہوں نے اسرائیلی بربریت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔