اسرائیلی بارڈر پولیس کی غزہ کے مغربی کنارے فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید، جھڑپوں میں اکتوبر سے اب تک ایک سو چھبیس فلسطینی شہید

غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی بارڈر پولیس نےغزہ کے مغربی کنارے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
پولیس حکام کےمطابق خاتون ایک گاڑی میں جارہی تھی کہ اسرائیلی بارڈر پولیس نے اس پر فائرنگ کر دی جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں خاتون کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بارہ ہفتوں کے دوران تازہ حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور ہر روز حملے ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ سرحد پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اکتوبر سے اب تک ایک سو چھبیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ جھڑپوں میں بیس اسرائیلی اورایک امریکی شہری بھی ہلاک ہو چکا ہے۔